برطانوی شہری نے 52 برس بعد ایمانداری کی مثال کر دی

0
62

لندن :دنیا میں آج بھی بہت سے لوگ موجود ہیں جواعلیٰ اوراچھی صفات کے مالک ہیں. ایمانداری کے پیکرہیں، ویسے توبہت سے واقعات بیان کیے جاتے ہیں مگرتازہ واقعہ میں ایک برطانوی شہری نے ایمانداری کی مثال کر دی، 52 برس قبل لائبریری سے لی گئی کتاب جرمانے کیساتھ لائبریری انتظامیہ کو لوٹا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک شخص نے 1967 میں لائبریری سے لی گئی کتاب 52 سال بعد جرمانے کی رقم کے چیک سمیت لائبریری میں دوبارہ جمع کروا دی۔اس شخص نے نہ صرف کتاب واپس کی بلکہ معذرت بھی کی .

دوسری طرف لائبریری کے منیجر کا کہنا تھا کہ قاری کئی برس کتاب اپنے پاس رکھنے پر شرمندہ تھا اور اس نے 52 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹاتے ہوئے 100 پاؤنڈ کا چیک بھی بطور جرمانہ دیا، اس کتاب پر 1967 میں جاری کئے جانے کی مہر ثبت ہے۔

Leave a reply