برطانوی وزیراعظم خطاب کے دوران مشکل میں پھنس گئے

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن لکھی ہوئی تقریر کے صفحے آگے پیچھے ہونے پر مشکل میں پھنس گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن صنعت کاروں سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی لکھی ہوئی تقریر کے صفحے آگے پیچھے ہو گئے جنہیں وہ ٹھیک کرنے کی کوشش کرنے لگے۔

برطانوی وزیر اعظم اپنی لکھی تقریر درست کرنے کے دوران بار بار مقررین سے معذرت کرتے نظر آئے اور ادھر اُدھر کی باتیں کرنے لگے اور تقریب کے دوران اپنے ایک تفریحی پارک کے دورے کا بھی ذکر لے کر بیٹھ گئے لیکن معاملہ حل نہ ہو سکا۔

برطانوی وزیر اعظم نے بعد میں کہا کہ وہ جو کہنا چاہتے تھے وہ نہیں کہہ سکے جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم کسی حد تک وہ اپنی بات پہنچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

جب صحافیوں نے ان سے تقریر کے بارے میں پوچھا تو جانسن بے چین نظر آئے اور کہا کہ انہوں نے وہ نکات مس کردئیے ہیں جو وہ چاہتے تھے تاہم انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو زیادہ تر پوائنٹس مل گئے جو میں بنانا چاہتا تھا۔ میں نے سوچا کہ یہ ٹھیک ہو گیا ہے۔

Comments are closed.