کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم آئی سی یو سے وارڈ منتقل،طبیعت سنبھل گئی

0
78

لندن: کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم آئی سی یو سے وارڈ منتقل،طبیعت سنبھل گئی ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) سے وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سینٹ تھامس اسپتال کے وارڈ میں صحت یابی کے ابتدائی مرحلے میں برطانوی وزیراعظم کو سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پچپن سالہ بورس جانسن خود کو بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

برطانوی وزیر ثقافت اولیور ڈاؤڈین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم بورس جانسن کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جانسن کی طبیعت اب کافی بہتر ہے، برطانیہ میں لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق فیصلہ اگلے ہفتے تک کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے 60 ہزار 733 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 7 ہزار 97 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور صرف 135 صحتیاب ہوئے ہیں۔

Leave a reply