لندن:پاکستان میں تیز گام ٹرین کے حادثے نے دنیا بھر کو ہلاکررکھ دیا ہے، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی وجہ سے دیگر ملکوں کی حکومتوں کی طرف سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار بھی کیا گیا ہے، ایسے ہی حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سانحہ تیزگام پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اعلیٰ عدلیہ کا ججزروسٹرپھرتبدیل،اہم تبدیلیاں
تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑے نے گزشتہ روز لیاقت پور کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شاہی جوڑا نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دورے سے کچھ دن پہلے ہی لوٹے، ٹرین حادثے کی خبر افسوسناک ہے۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے اس موقع پر کہا کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں ٹرین میں جاں بحق افراد کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔
سانحہ تیزگام ابتدائی تحقیقات مکمل، حادثے کی وجہ سامنے آ گئی
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔