آپ پاکستان واپس جائیں آپ کی وجہ سے ہم بھی مصیبت میں ہیں برطانوی حکام کا پیغام نوازشریف پربجلی بن کرگرا،صوبائی وزیرکا دعویٰ
لاہور: آپ اپنے ملک واپس جائیں آپ کی وجہ سے ہم بھی مصیبت میں پڑے ہوئے برطانوی حکام کا پیغام نوازشریف پربجلی بن کرگرا ، صوبائی وزیرکا دعویٰ، صوبائی وزیرکا دعویٰ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ایک معروف صوبائی وزیرنے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف کو وطن واپسی کا کہا ہے۔برطانوی حکام نے کہا ہےکہ آپ اپنے ملک جائیں آپ کی وجہ سے ہم بھی مصیبت میں پڑے ہوئے ہیں
ذرائع کےمطابق یہ بات صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک اہم تقریب میں اس بات کا انکشاف کیا ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن طاقتیں اور بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو ایک سازش کے تحت بھارت کا وزیراعظم بنایا گیا، نواز شریف مودی قصائی کی سازش کو نہیں سمجھ سکے، بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔عورت مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کو آزادی اظہار کے نام نہاد نعرے لگانے کی اجازت نہیں دے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بلاول زرداری بچے اور من کے کچے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عدالت نے کیا، حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف سے ایک مجرم کی حیثیت سے ملاقات کی، برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف کو وطن واپس جانے کا کہا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس نومبر میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں انھیں 3 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے۔پنجاب حکومت نے نواز شریف کی بیرون ملک رہنے کے معاملے پر توسیع کرنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت برطانیہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔