بی آر ٹی بسوں میں آگ کیوں لگی ، رپورٹ صوبائی حکومت کوپیش

باغی ٹی وی : رپورٹ کےمطابق بسوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ سفر کررہے تھے اور غیر معمولی بیرونی حالات بھی آتشزدگی کی وجہ ہیں۔

صوبائی حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق لوڈ زیادہ ہونے کے باعث موٹر کنٹرولر پردباؤ بڑھ جاتا تھا۔ بسوں میں دباؤ پڑنے سے کیپیسٹرجل جاتے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت کنٹرول کرنے والا سافٹ وئیر بھی جلا تھا جب کہ بسوں میں دیگر معمولی نقائص بھی موجود تھے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ تمام تکنیکی مسائل دور کردئیے گئے ہیں اور نئے پرزہ جات کی وارنٹی اگلے 12 سال تک ہے۔ بسوں کے درجہ حرارت کو مزید کنٹرول کرنے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔ بسوں کی وائرنگ کو بھی مزید موثر بنایا جارہا ہے.پشاور بی ارٹی بسوں میں آتشزدگی کے پے درپے چار واقعات کے بعد سروس عارضی طور پر معطل کی گیا ہے۔

ترجمان بس ٹرانس پشاور کے مطابق بس کمپنی نے تمام تکنیکی مسائل کا دیرپا حل تلاش کرلیا ہے اور سروس25 اکتوبر کو بحال کر دی جائے گی۔

پشاور میں بی آر ٹی سروس کی ایک اور بس تہکال سٹیشن کے قریب خراب


واضح رہے کہ 26 اگست کو بی آرٹی بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی،بس میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گئے اور چھلانگیں لگانا شروع کردیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ اسٹیشن نمبر28 پر بی آرٹی بس میں اچانک آگ لگ گئی لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ کے عملے نے بھی آگ بجھائی،

واضح رہے کہ افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلعہ بالاحصار کے سامنے بی آر ٹی روٹ پربس خراب ہوگئی ہے

Shares: