برطانوی خزانے پر کرونا نے کتنا اثر ڈالا ، اعدادوشمار جاری
کرونا نے دنیا بھر کی معیشت انتہائی منفی اثر ڈالا ہے . اسی طرح انگلینڈ میں قومی خزانے پر بھی گہر اثر پراھ ہے . انگلینڈ میں کورونا سے بچائو کے احتیاطی اکیوئپمنٹس کا مناسب ذخیرہ موجود نہیں ہے اور رواں سال اس کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 10 بلین پونڈ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا، قومی آڈٹ آفس کا کہنا ہے کہ دستانوں اور ایپرنز کی خاص طور پر کمی ہے۔
برطانوی اعدادوشمار کے مطابق قومی آڈٹ آفس نے یہ تسلیم کیا ہے کہ این ایچ ایس کو اشیا فراہم کرنے والے ضرورت کے وقت ہر چیز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری اور جولائی کے دوران کورونا سے ذاتی تحفظ کے کم وبیش 32 بلین آئٹمز کی خریداری پر تقریباً 12.5 بلین پونڈ خرچ کئے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 1.3 بلین آئٹمز کی خریداری پر 28.9 ملین پونڈ خرچ کئے گئے تھے۔
فناشل رپورٹس میں بتایا گیا ہے چیکنگ کے نظام میں بے ضابطی ہونے کی وجہ سے رواں سال عالمی سطح پر طلب بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے یہ اشیا بہت زیادہ مہنگی ہوگئیں، اگر حکومت گزشتہ سال کی قیمتیں ادا کرسکتی تو اسے رواں پی پی ای کی خریداری کیلئے 2.5 بلین پونڈ خرچ کرنا پڑتے۔ کرونا کے پہلےاثرات سے دنیاابھی باہر نہیں نکلی جب کہ دوسری لہر نے بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے.