ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

0
55

ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ابتدائی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپنی رولنگ میں لارجر بینچ کا حوالہ دیا، ڈپٹی اسپیکر نے اس پیراگراف کو پوائنٹ نہیں کیا جس کا حوالہ دیا گیا ،بظاہر معاملہ کافی پیچیدہ لگتا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریقین اپنی قیمتی رائے سے عدالت کوآگاہ کریں گے ڈپٹی اسپیکر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوں

قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تحریک انصاف کے وکلاء بیرسٹر علی ظفر ،عامر سعید راں روسٹرم پر موجود تھے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، فواد چوہدری، حسین الہی سمیت پی ٹی آئی اور ق لیگ کی دیگر قیادت کمرہ عدالت میں موجود تھے

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست رات 12 بجے دائر کی گئی ، بتائیں آپ کا کیا معاملہ ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بہت اہم معاملہ ہے، اس لئے عدالت آئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر نے چوہدری شجاعت حسین کے مبینہ خط کو بنیاد بنا کر ق لیگ کے ووٹ مسترد کیے

تحریک انصاف کےوکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل کا آغاز کردیا اور کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعلی کا انتخاب ہوا، حمزہ شہباز نے 179 جبکہ پرویز الٰہی نے 186ووٹ حاصل کیے ،ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے دس ووٹ مسترد کردیے ،کل پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے دوسرا راونڈ ہوا. جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اسمبلی میں کتنے ارکان موجود تھے. بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ایوان میں 370 ارکان تھے .پرویز الہی کو 186 ووٹ جبکہ حمزہ کو 179 ووٹ ملے. آئینی طور پر پرویز الہی وزیر اعلی کا الیکشن جیت گیے. لیکن ڈپٹی اسپیکر نے انکے دس ووٹ مسترد کر دیے.

ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار.عدالت نے ڈپٹی اسپیکر سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے،عدالت نے ڈپٹی اسپیکرسردار دوست محمد مزاری کو آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی عدالتی معاونت کے لیے طلب کر لیا،عدالت نے حمزہ شہباز ،چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کونوٹسز جاری کر دیئے

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہ پارلیمانی پارٹی کی ڈائریکشن کی خلاف ورزی پر رپورٹ کرسکتا ہے،جمہوری روایت یہی ہے کہ پارلیمانی پارٹی طے کرتی ہے کہ کس کی حما یت کرنی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے جو رولنگ دیں ہمیں بتائیں کہ یہ بات کس پیرا میں لکھی ہے؟ وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ حمزہ شہباز نے حلف لے لیا ہے, جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا ہم نے آئین اور قانون کی بات کرنا ہے ۔عدالت نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ آپ لوگ بھی زرا صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں ،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو ذاتی طور پر سننا چاہتے ہیں، وہ اپنے ساتھ الیکشن ریکارڈ بھی لے کر آئیں، ڈپٹی اسپیکردوست مزاری آ کر اپنے مؤقف کا دفاع کریں،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے دالت عظمیٰ کے فیصلے کی غلط تشریح کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پریشان نہ ہوں یہ قانونی سوال ہے، یادرکھیں ایسے معاملات غیر تجربہ کاری سے پیش آتے ہیں،معاملہ تشریح سے زیادہ سمجھنے کا ہے،پورے پاکستان میں لوگ یہ سماعت سننا چاہتے ہیں،یہ معاملہ 63 اے 2 بی کی تشریح کا ہے،ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے 10 ووٹوں کے مسترد کیے جانے سے متعلق معاملہ ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے الیکشن ہوئے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے 186 ووٹ حاصل کئے تا ہم ڈپٹی سپیکر نے چودھری شجاعت کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے دس ووٹ مسترد کر دیئے ، جسکے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے، پی ٹی آئی نے ایوان میں احتجاج کے بعد کئی شہروں میں احتجاج کیا اور رات کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، پی ٹی آئی کی درخواست عدالت نے قابل سماعت قرار دے دی ہے

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

Leave a reply