بجٹ غریب دشمن ہے ، ہمیں نہیں منظور، عوام کی رائے دیکھئے باغی ٹی وی پر
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/06/Budget-1.jpg)
لاہور:بجٹ غریب دشمن ہے ، ہمیں نہیں منظور ، عوام کی رائے دیکھئے باغی ٹی وی پر ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کیئے جانےوالے بجٹ کو عوام الناس کی اکثریت نے مسترد کردیا ہے ،اس حوالے سے عوامی رائے جاننے کے لیے باغی ٹی وی نے مختلف لوگوں سے ان کی رائے لی ہے جو کچھ اس طرح ہے
باغی ٹی وی کے مطابق ایک شہری کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کا غریب کو کوئی فائدہ نہیں اگرغریب کوکوئی چیز سستی ملنی ہی نہیں یا بالکل ہی نہیں ملنی تو پھرسستے بجٹ کا کیا فائدہ ہے ،
ایک شہری کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں اگرکوئی فائدہ ہوا ہے تو وہ پیسے والوں کو ہوا ہے ، غریب کو کوئی پوچھتا نہیں ، لوگ آٹے چینی کےلیے پھررہے ہیں ہم کیا کرنا ہے اس فری ٹیکس بجٹ کو
ایک شہری کہتے ہیں کہ پٹرول ملتا نہیں اور کہا جارہا ہے کہ پٹرول سستا ہوگیا ہے لوگ قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں کیا فائدہ اس سستے پٹرول کا اورٹیکس فری بجٹ کا
ایک خاتون شہری نے تو حد کردی اور کہا کہ آٹا چینی ملتا نہیں سارا بجٹ امیر لےاڑتے ہیں اورنام غریبوں کا استعمال کیا جارہا ہے