بجٹ کوبھی دھاندلی سے پاس کرایا گیا:اب بحث کرنابلاجوازہے :بلاول بھٹو چُپ نہ رہ سکے

0
43
بجٹ کوبھی دھاندلی سے پاس کرایا گیا:اب بحث کرنابلاجوازہے: بلاول بھٹو چُپ نہ رہ سکے #Baaghi

اسلام آباد:بجٹ کوبھی دھاندلی سے پاس کرایا گیا:اب بحث کرنا کیا حیثیت رکھتا ہے:بلاول بھٹو چُپ نہ رہ سکے،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی پر ڈاکہ مارا ہے ، بجٹ غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایوان میں چھپ رہی ہے اسمبلی کو دھاندلی کی بنیاد پر بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کو بھی دھاندلی کی بنیاد پر پاس کراتے ہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس معاملے پر وضاحت دینی ہوگی ، حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے بجٹ کو گلی محلے میں بے نقاب کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ مجھے اپنے اراکین پارلیمان پر فخر ہے ، میں اپنی جماعت کے اراکین کے بارے میں جوابدہ ہوں ، پیپلزپارٹی اراکین نے بجٹ سیشن میں فعال کردار ادا کیا ، پیپلزپارٹی اراکین نے بجٹ پر بحث کٹوتی تحریکوں میں بھرپور حصہ لیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یپلزپارٹی پارلیمان میں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی روایات کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے اندر باہر عوامی نمائندگی کرتی رہے گی ، بجٹ پاس کرنے کے حوالے سے اپنی جماعت کا ذمہ دار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ ارکان غیر حاضر تھے ، قائد حزب اختلاف کو پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہونا چاہیے ، قائد حزب اختلاف کے رویے کا نوٹس لیں سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں ، بجٹ دھاندلی کراکے پاس کرایا گیا اور آج مجھ سے میرا حق چھینا گیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ قومی سلامتی اجلاس بلانے کا مطالبہ ہمارا تھا ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں خود جاوں گا ، ماضی میں افغانستان کی جنگ کے حوالے سے فیصلہ غلط تھا ، سندھ حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر ایشو پر فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ، قومی اسمبلی کے ممبران کی تقریر کو سنسر کیا جاتا ہے ، حکومت ایوان میں تنقید سے خوفزدہ ہوتی ہے۔

Leave a reply