بجٹ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے،حمزہ شہباز

0
69

بجٹ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے،حمزہ شہباز

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے۔کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی۔ بجٹ اعدادوشمار کی روایتی جادوگری نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت اور ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ بجٹ میں بھی محروم معیشت طبقے کی فلاح پر فوکس کیا ہے۔ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کیلئے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے – صوبے کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ متوازن، ٹیکس فری اورترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا- بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی و خوشحالی کا روڈمیپ ہے۔

پنجاب کا ”ٹیکس فری“ بجٹ دینے پر وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے ،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ اور سعدیہ تیمور نے جمع کرائی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیم،صحت اور ڈویلپمنٹ کےلئے تاریخی بجٹ رکھا ہے
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ،سکالر شپ،زراعت،انڈسٹری تمام شعبوں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے،مسلم لیگ(ن) کا ریکارڈ ہے ہمارا بجٹ کاغذوں میں نہیںگراﺅنڈ پر نظر آتا ہے،کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات کا دوبارہ معاہدہ قابل تحسین ہے،حکومت عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرے گی.

Leave a reply