سرفراز بگٹی شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں,رانا ثناء اللہ

سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں،مریم اورنگزیب
0
66
rana sanaullah

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو "حد سے تجاوز” قرار دے دیا

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں ،نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے ،نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک کے ساتھ اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ،نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے ،سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ،نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں،نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پہ توجہ دیں ،نواز شریف نے ائیرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ وفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا یہ عوام کا فیصلہ ہو گا ،نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے

سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں، نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ، اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں، نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف اس ملک کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں، نواز شریف پر جھوٹے کیس بنا کر بےبنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی،

سابق ن لیگی رکن اسمبلی، ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز بگٹی کا میاں صاحب کے بارے بیان مضحکہ خیز اور سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ جناب اپنے کام پر توجہ دیں، میاں صاحب نے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے نہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے اور نہ کسی اور نے، یہ فیصلہ صرف عوام کریں گے۔ ایک بات تو طے ہے 2024 میں میاں صاحب وزیراعظم ہاؤس جائیں گے

واضح رہے کہ نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کے لیے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی، نوازشریف کی گرفتاری کے لیے تیار ہیں میرے خیال سے انہوں نے بیٹی کے ساتھ پہلے بھی آکر خود گرفتاری دی اور اب بھی دیں گے اگر عدالت نے ضمانت نہ دی تو ہم گرفتار کریں گے

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے ، ن لیگ کی جانب سے انکے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں

"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

Leave a reply