دو نومبر کو سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ منائی۔ ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں بے پناہ محبتوں سے نوازا گیا۔ ان کے مداحوں میں جوش و خروش دوگنا ہو گیا جب انہوں نے اپنی فلم پٹھان کا ٹیزر شائقین کی نذر کیا.ان کے گھر منت کے باہر کے مناظر دیکھنے والے تھے ان کے دیوانوں کا ایک بڑا ہجوم ان کے گھر کے باہر ان کی ایک جھلک دیکھنے کو کھڑا تھا. کنگ خان کی سالگرہ نہ صرف ہندوستان میںبلکہ پوری دنیا میں ایک تہوار کی طرح منائی جاتی ہے اس خاص دن پر تو دبئی کا برج خلیفہ بھی روشن تھا۔دبئی کے برج خلیفہ کی
جانب سے سالگرہ کی مبارکباد ملنے کے بعد شاہ رخ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ برج خلیفہ شاہ رخ خان کے نام کی روشنیوں سے جگمگااٹھا، لکھا گیا کہ "ہیپی برتھ ڈے شاہ رخ، ہیپی برتھ ڈے پٹھان۔ ہمیں تم سے پیار ہے۔” دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا گانا تجھے دیکھا اس کے پس منظر میں چلایا گیا۔ شاہ رخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، مجھے ہر سال دنیا میں سب سے اوپر لانے کے لیے میرے دوست کا شکریہ. یاد رہے کہ شاہ رخ خان چار سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی کررہے ہیں.