بجلی کا بل زیادہ آنے پر خورشید شاہ اسمبلی میں بول پڑے
وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میرا 3 لاکھ 7 ہزارروپے بل آیا ہےجس میں 2 لاکھ 74ہزارکےفیول چارجزشامل ہیں،میرے گھرسولرلگا ہے پھربھی اتنا زیادہ بل آیا ہے،خرم دستگیرمجھے یہ اعدادوشمار سمجھا دیں،
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خرم دستگیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرصاحب جو دولاکھ روپیہ زائد لیا ہےاس کاحساب دیں، خرم دستگیر نے کہا کہ خورشید شاہ بل دیں،کوئی خرابی ہے تودرست کریں گے ،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیرصاحب صرف خورشیدشاہ نہیں،پورے پاکستان کا بل دیکھیں،وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بنانے کے عمل کی بہت سخت مانیٹرنگ کررہےہیں،مہنگے ایندھن سے کم سے کم بجلی بنارہے ہیں،عوام کورواں ماہ کےبجلی بلوں میں ریلیف محسوس ہوگا،اگست اورستمبرمیں عوام کو66 ارب روپے کا ریلیف دیا،
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی
حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک