عمر شریف بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل

عمر-شریف-بخار-اور-تھکاوٹ-کے-باعث-جرمنی-کے-اسپتال-میں-داخل #Baaghi

برلن: لیجنڈ اداکار عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : اداکار عمر شریف کو امریکہ علاج کے لیے گزشتہ روز کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

عمرشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولینس آج پہنچے گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے علیل عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا ہے جرمنی میں ڈاکٹرز ان کا میڈیکل چیک اپ کررہے ہیں اسپتال میں معروف کامیڈین کے ضروری ٹیسٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔عمر شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس نے ابھی تک سوا سات گھنٹے کا طویل سفر کیا ہے۔

عمر شریف علاج کے لیے بیرون ملک روانہ

کامیڈی کنگ عمر شریف کے حوالے سے امریکہ میں علاج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے والے ڈاکٹر طارق شہاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شب کے لیے عمر شریف کو نیورمبرگ جرمنی کے اسپتال میں قیام کرایا گیا ہے اس حوالے سے تمام انتظامات ایئر ایمبولینس کمپنی کررہی ہے۔

تازہ شیڈول کے مطابق اداکارعمر شریف کو لے کر ایئر ایمبولینس بدھ کی صبح جرمنی سے آئس لینڈ کے لیے اڑان بھرے گی طے شدہ شیڈول کے مطابق ایئر ایمبولینس آئس لینڈ میں ری فیولنگ کرانے کے بعد امریکہ پہنچنے سے قبل کینیڈا میں بھی ری فیولنگ کرائے جس کے بعد وہ واشنگٹن کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

عمر شریف کی امریکہ روانگی موخر، اہلیہ کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل

واضح رہے کہ ایئر ایمبولینس میں اداکار عمر شریف کے اہل خانہ ہمراہ نہیں ہیں وہ کمرشل پرواز سے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ اہل خانہ میں ان کی پہلی اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی،عمر شریف کی بیرون ملک روانگی مؤخر

Comments are closed.