برقعہ پر پابندی ، بی جے پی نے کی شیو سینا کی مخالفت

بی جے پی نے اپنی اتحادی جماعت شیو سینا کے مسلم خواتین کے برقعہ پر پابندی کے مطالبے کی مخالفت کر دی ہے. یہ بات بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسیمہا راہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی. یاد رہے کہ شیو سینا جو بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم ہے اور اکثر مسلم مخالف اقدامات کرتی رہتی ہے اسکی جانب سے یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب ہمسایہ ملک سری لنکا نے اپنے ملک میں ہونے والے دھماکوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے والے ہر قسم کے لباس پر پابندی لگا دی تھی جسکے نتیجے میں 350 سے زائد افراد کی ہلاکت جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے.

Comments are closed.