پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے پر اوگرا کا آئل کمپنیوں کے خلاف سخت اقدام
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/06/ogra.png)
پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے پر اوگرا کا آئل کمپنیوں کے خلاف سخت اقدام
اوگراکاپیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی ذمہ دارآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کےخلاف ایکشن، پوماانرجی کو50لاکھ روپےاورشیل کمپنی کوایک کروڑروپےجرمانہ کردیا . اسی طرحٹوٹل پارکوکوتیل کی ذخیرہ اندوزی کرنےپرایک کروڑروپےکاجرمانہ کیا گیا .
اوگرانےقوانین کی خلاف ورزی پربڑی آئل کمپنیوں کوجرمانےکردیئے.اٹک پیٹرولیم پربھی50لاکھ روپےکاجرمانہ عائدکیاگیاہےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں نےغیرقانونی طورپرپیٹرول اورڈیزل ذخیرہ کیاہواتھا.گوکمپنی اورحیسکول کوبھی50- 50لاکھ روپےکاجرمانہ عائدکیاگیا
تمام کمپنیوں کو30دنوں میں جرمانےکی رقم جمع کرانےکی ہدایت کردی گئی
تمام کمپنیوں کوپیٹرول پمپس پرتیل کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے . اس کے علاوہ اوگرا نے سخت نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم منصوعات کابحران ختم نہ ہواتوکمپنیوں کےلائسنس معطل کئےجاسکتےہیں