مزید دیکھیں

مقبول

پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں مزید...

سیالکوٹ: 3 ارب ڈالر سالانہ کمانے والا صنعتی شہر، ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ...

سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض )تھانہ کینٹ کے...

5803 سکھ یاتری حسین یادوں کے ساتھ واہگہ بارڈر سےبھارت روانہ

بھارتی سکھ یاتریوں کی حسین یادوں کے ساتھ...

پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

لاہور:پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت بننے کے بعد صوبے بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے۔

حمزہ شہباز نے صوبائی سیکرٹریز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

ادھرمسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطرریاستی اداروں پرکیچڑ اچھالا، عمران خان کی دنیا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پرختم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے عوام کی زندگی تباہ کردی، ہمارامشن آٹا اور چینی سستی کرنا ہے، عمران خان نے اب ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش کا سہارا لیا جسکا کوئی ثبوت نہیں آیا، جیل میں بند کرو یا ٹھوک دو، اب ایسا نہیں کرنے دیں گے، نااہلی، کرپشن، نالائقی کا نہ ہمیں نہ سپہ سالارکو ذمہ دارقراردیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں پرنہ حملوں کی اجازت دینگے، نہ برداشت کیا جائے گا، دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی زبان کولگام دیں، معیشت کے مسائل ہیں، آپکی کرپشن کی فائلیں بھری پڑی ہیں۔