مغل بادشاہ شب برات اور ہولی کیسے مناتے تھے ، برلن کے عجائب گھر میں موجود فن پاروں میں منفرد عکاسی
باغی ٹی وی : ان دنوں دو بڑے تہوار برصغیر کے باسیوں میں منائے گئے ہیں . جن میںمسلمانوں نے پندرہ شعبان کو شب برات کو منایا جس میں انہوں نے اپنی تعلیمات کے مطابق عبادات انجام دیں روزے رکھے اسی طرح دیگر رسومات جو کہ ہمارے معاشرے میں رائج ہیں ان کو ادا کیا . جب کہ دوسری رسم ہندو برادری نے ہولی منائی جو کہ موسم بہار کی آمد پر منائی جاتی ہے . اس ہولی کے دن دوسروں پر رنگ بکھیرے جاتے ہیں.
ان تہواروں کے بارے میں جہاں دونوں مذاہب ہندو ازم اور اسلامی کتب میں ہدایات ہیں .اور ماننے والے ان کے مطابق اپنا اپنا تہوار ادا کرتے ہیں. شب برات کے بارے برلن کے عجایب گھر میں برصغیر کے باسیوں کی کچھ یادگار تاریخی تصاویر ہیں جن میں شب برات کو تصویر میں پوٹریٹ کیا گیا ہے . برصغیر کے 1600 عیسوی کے بادشاہ جہانگیر کو شب برات مناتے دکھایا گیا ہے جس میں بادشاہ جہانگیر اپنے حرم میں موجود خواتین کے ساتھ اتش بازی کر رہے ہیں . اسی طرح ہولی مناتے ہوئے بادشاہ اپنے حرم کی کنیزوں پر رنگ بکھیرتے دکھائے گئے ہیں .
اسی طرح اٹھارویں صدی میں شہزادی زیب النساء کو دکھایا گیا ہے جو کہ شب برات پر چراغاں کرتی دیکھی جاسکتی ہیں. مغل خاندان کہ جس نے ایک لمبا عرصہ برصغیر پر خکومت کی ان کے بارے میں برلن کے عجائب گھر میں تصاویر اور ہیں جو کہ دو بڑے تہواروں کی عکاسی کرتے ہیں .