اسلام آباد : اوآئی سی اور یورپی یونین میں توہین قرآن کا معاملہ اٹھائیں گے، اسلامو فوبیا کابیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہارڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے گزشتہ روز ناروے میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی،

دنیا سن لے!اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم…

ذرائع کے مطبق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہا کہ توہین مذہب سے انتہا پسندی کی سوچ پروان چڑھتی ہے، ناروے میں توہین قرآن کے دلخراش واقعے سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اسلامو فوبیا کابیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، یہ معاملہ اوآئی سی، یورپی یونین میں اٹھائیں گے۔

زہریلی بوٹی کھانے سے 2بہن بھائیوں‌سمیت 4 بچے جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پاس کی گئی ہے ، یہ قرار داد او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ میں پہنچائی جائیگی تاکہ مسلمانوں کے جذبا ت سے کھیلنے کے اس عمل کی حوصلہ شکنی ہوسکے، کور کمیٹی نے شرانگیز ی پرمشتمل بیانیہ اور اس کے ساتھ جڑے عناصر کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان کا سخت ردعمل :ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم…

Shares: