برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں

0
29

برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں، الطاف حسین اب برطانیہ میں کیسے رہیں گے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیوایم اشتعال انگیزتقاریرکیس میں لندن کی عدالت میں پیش ہوئے،بانی ایم کیوایم کی جانب سے دائرضمانت کی درخواست منظورکر لی گئی،برطانوی عدالت نے بانی ایم کیوایم پرسخت پابندیاں عائد کردیں ،

برطانوی عدالت نے حکم دیا کہ بانی ایم کیوایم کاپاسپورٹ پولیس کےپاس رہےگا،عدالت نے بانی ایم کیوایم کوسوشل اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال نہ کرنے کا حکم دیا،عدالت نے بانی ایم کیوایم پربغیراجازت سفرکرنے پربھی پابندی عائد کردی ،ضمانت خارج ہونے پربانی ایم کیوایم کوگرفتارکرلیا جائے گا،

بانی ایم کیوایم کے مقدمے کی اگلی سماعت یکم نومبر کو ہوگی

بانی ایم کیو ایم گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن پیش ہوئے تھے ،بانی ایم کیو ایم پر اگست 2016 میں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے ،

ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

الطاف حسین کو رواں برس گرفتار بھی کیا گیا تھا تا ہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، آج پھر الطاف حسین کو طلب کیا گیا ہے ،نفرت انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم پر فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے

گرفتاری کے بعد الطاف حسین کے متعلق لندن سے بڑی خبر آ گئی

الطاف حسین کے گھر پر پندرہ سے زائد پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا. الطاف حسین نے 2016 میں تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کارکنان قانون ہاتھ میں لیں، سابقہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں.

الطاف حسین پر فرد جرم عائد

Leave a reply