سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ انسان کو اگر کم عمر میںکوئی پسند آجائے تو وہ اس کے حوالے سے بہت الگ طرح سے سوچتا ہے اور اگر وہ کرش اسکو مل جائے اور اسکی شادی ہو جائے تو پھر کیا ہوتا ہے کہ وہی شادی گھریلو زندگی بچے ، عورت اپنا کیرئیر نہیں بنا پاتی ، میں نے جب ہوش سنبھالی تو مجھے دو لوگ بہت پسند آئے ، ایک تو ہیں بھارتی اداکار راجیش کھنہ ، ان کی اُس زمانے میںبہت پسندیدگی تھی ہر دوسری خاتون ان کو پسند کرتی تھی. میں بھی ان کی فلمیں اور گانے دیکھ دیکھ کر دیوانی بن گئی تھی.
”راجیش کھنہ کے بعد مجھے جو شخص پسند آیا وہ تھا شاہد” ، پاکستانی اداکار شاہد بھی بہت حسین تھے ، ان کی فلمیں دیکھیں تو وہ بھی مجھے بہت پسند آئے وہ میرا کرش بن گئے، میں نے ایک بار شاہد کو بتایا کہ میں آپ کو پسند کرتی تھی تو وہ بہت خوش ہوئے . لیکن میں نے ان کو ساتھ میںیہ بھی کہا کہ پسند کرتی تھی ، اور کرش تھے ہیں نہیں. بشری انصاری نے کہا کہ انسان کی پسند وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے.