آج کل خوبصورتی کو برقرار رکھنے کےلئے مارکٰیٹ میںطرحطرحکی پراڈکٹس دسیتاب ہیں. عام خواتین کی طرح شوبز انڈسٹری کی خواتین کو بھی خوبصورت اور جوان نظر آنے کا جنون رہتا ہے. بشری انصاری بھی ان میں سےایک ہیں. بشری انصاری بڑھاپے میں بھی خاصی خوبصورت نظر آتی ہیں اور جوان نظر آتی ہیں. اکثر خواتین ان کی خوبصورتی اور جوان نظر آنے کو سراہتی ہیں اور جاننا چاہتی ہیں کہ وہ کیا کرتی ہیں کہ ان کی سکن نہ صرف فریش نظر آتی ہے کہ بلکہ وہ جوان بھی نظر آتی ہیں. بشری انصاری نے بتا دیا ہے اپنی جوانی اور خوبصورتی کا
راز. انہوں نے کہا کہ میں شائستہ لودھی کے مشورے پر ان سے اپنی فٹنس اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے وٹامن بیوٹی ڈرپس لگوا رہی ہوں۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ انہوں نے 2 ڈرپس لگوائی ہیں جلد کو ترو تازہ کرنے کیلئے کولیجن بوسٹر اور جسمانی قوت میں اضافے کیلئے ملٹی وٹامن، انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کریں۔بشری انصاری نے یہ بھی کہا کہ خود کو جوان، فٹ اور خوبصورت رکھنے میں برائی نہیں بلکہ خواتین کو خود پر توجہ دینی چاہیے اور چاہے وہ اپنی زندگی اور معاملات زندگی میں کتنی بھی مصروف کیوں نہ ہوں انہیں اپنے لئے وقت ضرور نکالنا چاہیے.