بشری انصاری نے کس فنکارہ کی تصویر اپنے کمرے میں‌لگا رکھی ہے؟‌

میرے دل سے ان کی یاد کبھی نہیں نکلی
bushra ansari

ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری جن سے ساری دنیا بے حد متاثر ہیں وہ مسلسل چار دہائیوں سے شائقین کے دلوں پر چھائی ہوئی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں میڈم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں ، میری ان کے ساتھ عقیدت ہے ، جب وہ زندہ تھیں تو ان کے ساتھ ملاقاتیں رہیں، جہاں بھی ملتیں بہت ہی پیار اور محبت کے ساتھ ملتی تھیں. میرے دل سے ان کی یاد کبھی نہیں نکلی، میں نے ان کی تصویر اپنے کمرے میں لگا رکھی ہے.

ان کو ہی صبح شام دیکھتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میڈیم جیسا کوئی بھی نہیں تھا ، انہوں نے جو کام کیا وہ مجھ جیسوں کے لئے مشعل راہ بنا. انہوں نے مزید کہا کہ ”میڈم نور جہاں جتنی اچھی فنکارہ تھیں اس سے کہیں اچھی انسان بھی تھیں ” وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی تھیں انہوں نے اپنی زندگی کو بھرپور انداز سے جیا . یاد رہے کہ میڈم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو اس دنیا سے علالت کے دوران ہی رخصت ہو گئیں تھیں لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے مداح صرف پاکستان میں‌ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پائے جاتے تھے. بشری انصاری جن کی مداح دنیا ہے وہ ہیں‌مداح نورجہاں کی.

 

 

سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

Comments are closed.