سینئر اداکارہ بشری انصاری جو کہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں آج موجود تھیں انہوں نے وہاں کہا کہ میں ایک ہی طرح کے کردار کر کر کے تھک گئی ہوں ، میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں لیکن ایسا ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ ایسا کچھ نیا اور روٹین سے ہٹ کر بن ہی نہیں رہا کہ میں سوچوں کہ ہاں میں کروں . میں ایک سال میں ایک ہی ڈرامہ مشکل سے اب کرتی ہوں وجہ یہی ہے کہ کرداروں میںیکسانیت ہے کہانیوں میں یکسانیت ہے. آرٹسٹ کے پاس کرنے کو کچھ نیا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے آج کی رائٹر بی گل سے کہا ہے کہ میرے لئے کچھ نیا لکھیں میں کچھ الگ
اور نیا کرنا چاہتی ہوں میں تنگ آ گئی ہوں روٹین کی کہانیوں سے. انہوں نے کہا کہ ایک ڈرامے میں میں نے اپنی بہو کو تھپڑا مارا توجب میں اپنی بیٹی کے پاس کینڈا گئی تو اس نے کہا کہ امی آپ نے ڈرامے میں اپنی بہو کو تھپڑ مارا ، میں اپنی بیٹی کے اس سوال کی وجہ سے بہت شرمندہ ہوئی وہ الگ بات ہے کہ میں نے کہانی اور اپنے کردار کو جسٹیفائی کرنے کے لئے بہت دلیلیں دیں . بشری نے کہا کہ میرے کریڈٹ پر چند ایک کردار ایسے ہیں جن کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں بس میں انہی کی ٹوکری سر پر اٹھا کر پھرتی ہوں.