ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری اب ایک بار پھر سٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی اور اس بار وہ تنہا سٹینڈ اپ کامیڈی شو کرنے جا رہی ہیں ، کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں سٹنڈ اپ کامیڈی شوز کو ایک بارپھر زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. ڈرامے کا نام ملکہ تبسم بشری انصاری ہے ، اور بشری انصاری پہلی بار تنہا سٹینڈ اپ کامیڈی شو کرنے جا رہی ہیں اس ڈرامے کی ہدایت دوار محمود نے دی ہے ڈرامے کی تیاریاں زوروں سے جاری ہیں ، جون کے دوسرے ہفتے سے اس کو پہلی کراچی آرٹس کونسل میں دکھایا جائیگا. اس کے بعد اسلام آباد اور لاہور میں بھی اس پلے کو

دکھایا جائیگا. داور محمود کا کہنا ہےکہ ہماری کوشش ہے کہ اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز کو ایک بار پھر زندہ کیا جائے. ایک وقت میں ہمارے ہاں اسکا رواج بہت زیادہ تھا اب بھی ہے لیکن ابھی یہ رواج دھندلا چکا ہے. بشری انصاری کا اس شو کے ھوالے سے کہنا ہے کہ میں بہت نروس ہو رہی ہوں کئی سال کے بعد سٹینڈ اپ کامیڈی شو کرنے جا رہی ہوں میں‌نے معین اختر ، و دیگر کے ساتھ بہت سال یہ کام کیا ہے لیکن کافی سال کے بعد ایک بار پھر کرنے پر تھوڑی نروس ہوں.

Shares: