پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آگئیں –

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز کی لیجنڈ اور سینئیر اداکارہبشریٰ انصاری نے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پرایک پوسٹ شئیرکی جس میں ایک مزدور گڑ بناتے ہوئے نظر آرہا ہے جب کہ انہوں نے تصویر کو یہ عنوان بھی دیا کہ ملک پاکستان کے کسانوں کو مضبوط کیجیے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں یہ بھی لکھا ہے کہ صرف تین مہینے چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں اس طرح آپ کا پیسہ 15 شوگر مافیا خاندانوں کے بجائے 50 لاکھ کسانوں میں جائے گا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اقوام کو کوئی اور نہیں بدلتا بلکہ اقوام خود اپنے آپ کو بدلتی ہیں اس لیے آپ سب اس مہم کا حصہ بنیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویر کے عنوان میں لوگوں کو احساس دلاتے ہوئے لکھا کہ چینی کے بجائے گڑ کا استعمال تو ہم کر ہی سکتے ہیں، اب میں چائے میں چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کروں گی۔

اپنے معیار اور عمدہ ذائقہ کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور چنیوٹ کا گُڑ کس طرح تیار کیا جاتا ہے-

Shares: