پمز کی میڈٰکل ٹیم کی جانب سے بشری بی بی کے معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی

کان یا ناک کی کوئی دوسری علامات نہیں ہیں
0
97
bushra bibi

اسلام آباد: پمز ہاسپٹل کی 4 رکنی میڈیکل کنسلٹنٹس کی ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے مکمل چیک اپ کی رپورٹس سامنے آ گئی-

باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق 51 سالہ مریضہ بشری بی بی کا مکمل چیک اپ سب جیل بنی گالہ میں کیا گیا ، مریضہ بشریٰ بی بی کے مطابق انہوں نے ڈھائی ماہ قبل کچھ کھانا کھایا جو ہونٹوں میں جلن اور آنکھوں میں پانی آنا شروع ہوا اور جلد کی خشکی کا باعث بنا، یہ کچھ گھنٹوں تک جاری رہا اور پھر اس میں بہتری آئی اگلے چند دنوں میں مریضہ کو منہ کا ذائقہ خراب ہونا محسوس ہوا کبھی کبھار ایپی گیسٹرک درد اور پیٹ کے نچلے حصے میں تکلیف اور کھانا نگلنے میں مشکل ہونے کی شکایت کی، تاہم کوئی اوڈینوفجیا ( وہ درد جو نگلنے کے عمل کے دوران ہوتا ہے)ڈیسفیا ( گلے، غذائی نالی، یا اسٹرنم (سینے کی ہڈی کے پیچھے محسوس کیا جانے والادرد) کا تجربہ نہیں ہوا ہے۔ مریضہ کا ابتدائی ہفتے میں کچھ وزن کم ہوا جو کہ غیر دستاویزی تھا تاہم وزن دوبارہ بڑھ گیا ہے فی الحال مریضہ نے منہ کے خراب ذائقے اور کبھی کبھار پیٹ کے نچلے حصے میں ہلکی ہلکی تکلیف کی شکایت کی، انہوں نے کبھی کبھار کان میں رکاوٹ محسوس ہونے کی شکایت بھی کی، لیکن کان یا ناک کی کوئی دوسری علامات نہیں ہیں، دونوں کانوں کے اوٹوسکوپک معائنے پر دو طرفہ کان کی کینال صاف تھیں اور ٹائیمپینک جھلی برقرار تھیں،مریضہ کی درخواست پر پیٹ کا محدود معائنہ کیا گیا دھڑکن پر کوئی نرمی اور ریباؤنڈ نوٹ نہیں کیا گیا تھا اور آنتوں کی آوازیں نارمل تھیں-


قبل ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، ان کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں، بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے، اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی،بہتر ہو گا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں، بشریٰ بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی، ماضی میں ان کو کچھ دیا گیا کو تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ان کو معدے میں اب بھی تکلیف ہے تاہم پہلے سے ان کی طبیعت کافی بہتر ہے، منہ میں دانے نہیں ہیں، ابھی بشریٰ بی بی بالکل ٹھیک ہیں، انکو کھانا نگلنے میں مشکل ہوتی تھی تا ہم اب یہ کیفیت ختم ہو چکی ہے-

ڈاکٹر عاصم یوسف کا مزیدکہنا تھا کہ دو ماہ قبل بشریٰ کی طبیعت کھانے کے بعد ہی خراب ہوئی تھی لیکن کیوں ہوئی تھی کس وجہ سے ہوئی تھی کچھ نہیں ہو سکتی، میں نے کیمرہ ٹیسٹ کا کہا ہے، پمز کے چار ڈاکٹر کی ٹیم ہمارے ساتھ تھی بنی گالہ میں جا کر ہم نے چیک اپ کیا، بہت حد تک بشریٰ بی بی کی ریکوری ہو چکی ہے-

Leave a reply