بشری بی بی کے داماد سے ٹکٹ واپس ،سابق دیور کو مل گیا

احمد رضا مانیکا 2018 میں بھی مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچے تھے
0
245
bushra bibi

پاکپتن: فرح گوگی کے سُسر کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا ۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ ن سے پی پی 193 پاکپتن کیلئے انتخابی ٹکٹ نہ لے سکے، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق خاتون اول و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا اور ان کے والد عطا مانیکا کے بجائے احمد رضا مانیکا کو ٹکٹ دے دیا۔

احمد رضا مانیکا 2018 میں بھی مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچے تھے، ٹکٹ ملنے سے ایک دن پہلے تک وہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر تھے اس سے قبل احمد رضا مانیکا 2002 میں مسلم لیگ (ق )کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر قومی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ 2008 میں بھی وہ( ق) لیگ کے امیدوار تھے مگر اس مرتبہ انہیں مسلم لیگ( ن) کے نوجوان امیدوار سید سلمان محسن گیلانی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

ن لیگی رہنما ق لیگ میں شامل

2013 کے انتخابات سے قبل انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لیے کوشش کی تھی اور نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی لیکن (ن)لیگ کے مقامی امیدوار محسن گیلانی کی ناراضی کے باعث وہ اگلے دن ہی (ق) لیگ میں واپس چلے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاعام انتخابات لڑنے سے انکار کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن نے ان کی جگہ مری سے این اے 51 سے نو جوان راجہ اسامہ اشفاق کو ٹکٹ دے دیا گیا، اسامہ اشفاق سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کے فرزند ہیں۔

باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،12ویں سالگرہ

Leave a reply