توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

باغی ٹی ی: اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب تحقیقات کیس میں طلبی پر سماعت ہوئی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے کی ،دوران سماعت عدالت نے نیب طلبی کے نوٹس کےخلاف دونوں درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے طلبی کے نوٹسز کو خلاف قانون قرار دیا۔

پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ: ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط …

اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کی درخواست ہدایات کےساتھ نمٹاتےہوئے کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کا کوئی قانونِی حیثیت نہیں 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں ہیں، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ قانون کے مطابق نیب فریش نوٹس جاری کرنے میں آزاد ہے، نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

واضح رہے کہ نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا تھا جس پر دونوں نے طلبی کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل ہوگا. کنیڈا

بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرےخلاف تادیبی کارروائی سے روکنےکا حکم دیاجائے اور درخواست پرفیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے بشریٰ بی بی نے عدالت سے 16 اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینےکی استدعا کی تھی-

Comments are closed.