راولپنٍڈی:بشریٰ بی بی نے جیل میں طبی معائنے سے انکار کردیا۔
باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی طبی ٹیم کا بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا جبکہ پمز ہسپتال کے عملے نے ضروری بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیے اور بشریٰ بی بی نے جیل میں طبی معائنے سے انکار کردیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان اور بانی پی ٹی آئی کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی خون کے نمونے دینے کے لیے راضی نہ ہوئیں، عمران خان کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا اور اہلیہ بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں کرانے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہو ئے جیل انتظامیہ کو مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔