مزید دیکھیں

مقبول

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن...

امن کے قیام کیلئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر...

وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے...

بشری بی کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور

لاہور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کا معاملہ،عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی

جسٹس امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،بشریٰ بی بی پر اوکاڑہ سڑک تعمیر میں کرپشن کا الزام ہے،اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کرپشن مقدمہ درج کیا ہے ،ضمانت کے لئے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں،اینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1672156374426583041

دوسری جانب بشریٰ بی بی پر درج مقدموں کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،رپورٹ میں کہا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں دو انکوئری جاری ہیں بشری بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس میں بشری بی بی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے

بشریٰ بی بی نے اہنے وکیل انتظار حسین پنجوتہ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا ہے ،شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کا قانونی حق ہے عدالت بشری بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے

190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی پر ایک اور مقدمہ درج 

 نیب نے بشری بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan