تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کو جس طرح سلو پووزننگ کی جا رہی وہ انتہائی تشویشناک ہے، شکایت کوئی اور نہیں کر رہا بلکہ وہ خود بتا رہی ہیں،کھانے میں ان کو کیا کیا ملا کر دیا جا رہا جس کی وجہ سے ان کے جسم پر مختلف جگہوں پر نشانات پڑ گئے ہیں، بی بی کے اوپر جس طرح فضول مقدمات بنائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی،آپ نے سابق وزیراعظم کو جیل میں ڈالا انہوں نے خندہ پیشانی سے فیصلہ مانا، بانی پی ٹی آئی کے نہ ہی پلیٹ لیٹس گرے نہ ہی انہوں کو بیرون ملک جانے کی ڈیل کی، بشری بی بی کو بس سابق وزیراعظم کی اہلیہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، بشری بی بی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے اور ان کا کھانا چیک کیا جائے،مقصود چپڑاسی اور گواہان سب کو یاد ہیں جن کو صفہ ہستی سے مٹا دیا گیا ،
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ "قاضی علي السلطان”قاضی کبھی سلطان کیلئے کھڑا نہیں ہوتا، سلطان قاضی کیلئے کھڑا ہوتا ہے، کیسے کسی کو کوئی تھریٹ کرسکتا ہے ،بلیک میل کر سکتا ہے، غلط کام ہر دور میں غلط ہے آج ہو یا کل ہو، چھ ججز کا خط تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،6 ججز کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس پاکستان کا فل کورٹ بنانے کا عندیہ دینا خوش آئند ہے، قوم امید لگائے بیٹھی ہے کہ یہاں سے ایسا فیصلہ آئے گا کہ کل کو کوئی کسی جج کو دھمکانے کی کوشش نہیں کرسکے گا،
بشری بی بی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے شدید خدشات ہیں،شوکت بسرا
تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ کل میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملا، بشری بی بی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے شدید خدشات ہیں،بشری بی بی کے فی الفور میڈیکل کی درخواست متعلقہ جج کو بھی دی گئی ہے،پاکستان میں جنگل کا قانون ہے،قاضی فائز عیسی کا آج بھی عدالت میں رویہ ججز کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے ایگزیکٹو کے ساتھ کھڑا ہونے جیسا تھا،یہ پاکستان کے نمائندے نہیں بلکہ فارم 47 کی پیداوار ہیں، ان کو انٹرنیشنل ایجنڈے کے تحت لایا گیا تاکہ سی پیک کو ختم کیا جائے، آج بھی بانی پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کے خلاف کاروائیاں ہو رہی ہیں، خواتین سے سیٹیں صرف قاضی فائز عیسٰی کے فیصلے کی وجہ سے چھینی گئیں،
بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل
کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام
عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس
100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا
عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بشریٰ عمران کی جان کو خطرہ ہے عمران خان نے بھی اور پارٹی نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ انکا فوری میڈیکل چیک اپ کیا جائے اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے تاکہ وہ انکا معائنہ کر سکیں،