بشریٰ بی بی پر مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر جواب طلب

0
64
bushra imran

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیل فراہمی کےلیے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو 7 اگست کو طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو بلا کر 9 مئی مقدمات کا اسٹیٹس پوچھ لیتے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے کیسز میں شامل کر دیا گیا ہے، ایک کیس میں کہا گیا کہ انویسٹی گیشن شروع نہیں ہوئی لیکن گرفتار کرنا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو اب سوا سال ہو چکا ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا کہ ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہو گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک کیس میں ضمانت یا بری ہو جائے تو دوسرے میں گرفتار کر لیا جائے،9مئی کی ایف آئی آر کہاں کی ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ تمام گیارہ ایف آئی آرز 9 مئی کی ہی ہیں

بشریٰ بی بی بھارتی اثاثہ،عادل راجہ کی ٹویٹ کو پی ٹی آئی والے بھی "لائک”دینے لگے

القادر ٹرسٹ کیس،عمران ،بشریٰ اراضی کی فروخت کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے

جیل میں دھکے،بشریٰ بی بی عدالت پہنچ گئیں

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ایک رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں، تین کیس نیب راولپنڈی میں درج ہیں جبکہ ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے،راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا ،بشریٰ بی بی 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں ملزمہ نامزد ہیں، بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں گیارہ مقدمات درج ہیں،

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں ہیں اور انہیں توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو عدالت نے توشہ خانہ، دوران عدت نکاح کیس میں سزا سنائی تھی جو بعد ازاں عدالت نے کالعدم قرار دے دی تھی جس کے بعد بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتار کیا گیا تھا، اب پی ٹی آئی وکیل نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہایت افسوس کے ساتھ ،بشری عمران خان صاحبہ کو توڑنے کے لیے انکو مزید ۹ مئی کے 12 کیسز میں نامزد کردیا گیا ہے ، کیونکہ یہ 9 مئی کے ٹرائل کا اختتام بشریٰ بی بی پر کرنا چاہتے ہیں .شرم آنی چاہئے ،آپ دیکھ ایک سال بعد ان کو یاد آگیا کہ وہ نو مئی کے اندر بھی شامل ہیں.واہ انصاف

Leave a reply