بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت

bushra bibi imran

لاہور ہائیکورٹ: بشری بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست آفس کو واپس بھجوا دی ،عدالت نے وکیل درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کو مطلوبہ درخواست فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ،رجسٹرار آفس نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کیا تھا کہ موجودہ درخواست کے ساتھ پہلے دائر کی گئی ایک دوسری درخواست منسلک نہیں کی گئی،عدالت نے کہا کہ وکیل درخواست گزار زیر سماعت درخواست کے ساتھ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر پہلی درخواست لف کریں، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بشری بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی

بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،بشریٰ بی بی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق خاتون اول ہوں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہے۔ خدشہ ہے پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کر سکتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالت تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے۔

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

Comments are closed.