لاہور ہائیکورٹ: بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے فریقین کی رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ،عدالت میں تمام فریقین نے رپورٹس جمع کروا دی،رپورٹ میں کہا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں دو انکوئری جاری ہیں بشری بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس میں بشری بی بی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ،جسٹس امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی
بشریٰ بی بی نے اہنے وکیل انتظار حسین پنجوتہ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا ہے ،شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کا قانونی حق ہے عدالت بشری بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو
عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی پر ایک اور مقدمہ درج
نیب نے بشری بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا،








