نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں ان سے مختلف قسم کے سوالات کئے گئے. ان سے ایک سوال یمنہ زیدی کے حوالے سے بھی کیا گیا. نادیہ افگن نے کہا کہ یمنہ زیدی اورر ریٹڈ فنکارہ ہیں. نادیہ افگن کی اس بات پر بشری انصاری نے ری ایکشن دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ یمنہ زیدی اور ریٹڈ ہے . وہ بہت اچھی اداکارہ ہے اور نوجوان نسل کی بہترین انداز میںنمائندگی کرتی ہے.
انہوں نے کہا کہ ”ٹی وی کے کسی شو میں جب کسی کو بلایا جاتا ہے تو مہمانوں سے اس طرح کے الٹے سوالات نہیں کئے جانے چاہیں”، اور نہ ہی مہمانوں خصوصی طور پر سینئرز زکو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ نادیہ افگن نے اپنے دور میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ان کو ان کے سینئرز نے بہت عزت دی اور ان کے کام کی تعریف کی نادیہ افگن کو چاہیے کہ اپنے سے جونئیرز کی حوصلہ افزائی کریں ان کی اداکاری پر سوالات نہ اٹھائیں. بشری انصاری کی اس بات سے سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اتفاق کیا ہے.