معروف ناول نگار،کالم نگار،مصنفہ،شاعرہ، ڈرامہ نویس ،ادیبہ اور سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
باغی ٹی وی : معروف ناول نگار،مصنفہ،شاعرہ، ڈرامہ نویس اورسابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمان لاہورمیں انتقال کرگئیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ رحمان کورونا میں مبتلا تھیں۔ کل ان کی طبیعت خراب ہوئی اوروہ آج انتقال کرگئیں۔بشریٰ رحمان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصرگارڈن ٹاؤن مسجد میں ادا کی جائے گی۔
لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان
بشریٰ رحمٰن29 اگست 1944ءکو بہاول پور میں پیدا ہوئیں، بشریٰ رحمٰن کی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبدالرحمٰن سے ہوئی۔ بشریٰ رحمن نے 1983 میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا وہ 3 بار صوبائی اسمبلی اورایک بارقومی اسمبلی کی رکن رہیں 1985ء اور1988ء میں رکن پنجاب اسمبلی بنیں، 2002 ءاور 2008 ء میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہیں انہوں نے 13سے زائد کتابیں لکھیں ساتھ ہی وہ طویل عرصے تک کالم بھی لکھتی رہیں۔ بشریٰ رحمن کوادبی خدمات پرستارہ امتیازسے نوازا گیا۔
لتا منگیشکرکی موت پرپاکستانی معروف اورسیاسی شخصیات کی جانب سےشدید دُکھ کا اظہار
وزیراعلی عثمان بزدار نے بشریٰ رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بشریٰ رحمان کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی بشریٰ رحمان اپنی نوعیت کی منفرد اوراعلی ادیبہ تھیں۔ انہوں نے اپنے ادبی عہد میں کئی نسلوں کومتاثرکیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت اورہمدردی کیا۔