بزنس ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی
بزنس ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی
باغی ٹی وی : سکھرمیں روہڑی کے قریب ٹرین پٹڑی سے اترنے کا واقعہ رونما ہوا . لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کے سبب ریلوے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی تاہم بعد ازاں ٹریک مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی۔
روہڑی کے قریب بیگماجی اسٹیشن پر بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ڈاؤن ٹریک بلاک ہونے سے سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ خیبر ایکسپریس کو خیرپور اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔
بزنس ایکسپریس بوگی پٹٹری سے اترنے کے باعث ویرانے میں کھڑی ہے جس کے باعث مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ بوگی کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے لوکوشیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی گئی ہے۔ ٹریک مرمت کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کر دی گئی۔