بٹ کڑاہی ، فضل حق ڈیرہ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس سیل، وجہ کیا؟ وہاں جانے سے پہلے خبر ضرور پڑھیں

بٹ کڑاہی ، فضل حق ڈیرہ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس سیل، وجہ کیا؟ وہاں جانے سے پہلے خبر ضرور پڑھیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں بڑے ہوٹل سیل کر دیئے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کاروائی کی گئی، بدبو دار ماحول کی وجہ سے کاروائی عمل میں لائی گئی، فضل حق ڈیرہ، بٹ کڑاہی، بشیر دارالماہی کو سیل کر دیا گیا،ناقص انتظامات پر فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا، دو فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، چار کو وارننگ بھی دی گئی.

کھلے مصالحہ جات اور بدبو دار ماحول کی وجہ سے فیصل ٹاؤن لاہور میں بٹ کڑاہی کو سیل کیا گیا، واش روم میں بھی صفائی نہیں تھی، کچن میں حشرات موجود تھے، صفائی کا ناقص انتظام تھا، ہوٹل کے کچ میں لال بیگ سمیت دیگر کیڑے مکوڑے موجود تھے جس کی وجہ سے کاروائی کی گئی.

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق کام کرنا ہو گا، ریسٹورینٹ چھوٹا ہو یا بڑا اب کاروائی ہو گی، عوام کی صحت کے حوالہ سے کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جا سکتا.

Comments are closed.