عثمان بزدارکی پیشی،16 جولائی تک ضمانت میں توسیع ،،بزدارکے حامی زبردستی گیٹ کھول کرعدالت میں داخل
بزدارقبیلے کے لوگ عدالت کے اندر نعرے بازی کرتے رہے ،بہرام بزدارایڈووکیٹ بزدار قبائل کوعدالت کے اندر نعرے بازی سے روکتے رہے ۔ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان ،عثمان بزدارکی پیشی کے موقع پر عثمان بزدار کے قبیلے کے لوگ درجنوں کی تعداد میں زبردستی گیٹ کھول کرعدالت میں داخل ہوگئے ،بزدارقبیلے کے لوگ عدالت کے اندر نعرے بازی کرتے رہے ،بہرام بزدار ایڈووکیٹ بزدار قبائل کوعدالت کے اندر نعرے بازی سے روکتے رہے لیکن اس کے باوجود نعرے بازی جاری رہی
اس دوران سابق وزیر اعلی عثمان بزدار اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے جنہیں 16جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی،جب عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے تو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والا کوئی وکیل پیش نہ ہوا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلا کی ٹیم جن میں صداقت ٹھیگانی،آصف سعید کھوسہ،ملک مظہر حسین ناصر اور بہرام بزدار پیش ہوئے،آج عثمان بزدار اپنی برادری کے درجنوں افراد کیساتھ اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہونے کیلئے آئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا ہ قبل ازیں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان احمدخان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین کو اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتار کرلیا ہے اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان احمدخان بزدار کے جنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس کو اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتار کیا تھا ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس ڈیرہ غازیخان میں تعیناتی کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث رہا ہے جہاں پراس نے اس حد تک کرپشن کی کہ کاغذات میں کروڑوں روپیکی سکیمں مکمل ہیں لیکن فزیکلی طورپران سکیموں کازمین پر کہیں بھی وجود نہیں ہے اور اِدھر مظفرگڑھ میں 134 ترقیاتی اسکیموں کی جانچ پڑتال کے دوران بے ضابطگیاں ثابت ہونے پرمقدمات درج کیے گئے ،جسے گزشتہ روز اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتارکیا تھا۔










