وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انڈر گراؤنڈ سٹوریج کے منصوبے دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی.
لاہور کے ساتھ پنجاب کے بڑے شہروں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے انڈر گراؤنڈ ٹینک بنائے جائیں گے۔ ذخیرہ کئے گئے پانی کو ہارٹیکلچر کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ بارشی پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بھی بنایا جا سکے گا۔ لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کیلئے انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک بنایا ہے۔ لیرک کالونی سے گلشن راوی تک نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔عثمان بزدار
اس منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ لاہور میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے پر تقریباً 21 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ واساز کے بزنس پلان تیار کر لئے گئے ہیں۔ واساز کو نئے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہوگا۔عثمان بزدار