بزدار کا استعفی بھی گھر بھجوادیں ، عظمی بخاری کا کڑا جواب
باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے آٹا گھر بھجوانے پر دیا ترکی بہ ترکی جواب, مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے آٹا گھر بھیجنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ بھی گھر بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان اور عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔ محکمہ خوراک کی جانب سے آٹے کا ٹرک گھر بھیجنے پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گھروں تک آنے کی روایت تحریک انصاف نے قائم کی ہے اب ہم گھروں تک پہنچے تو ان کی چیخیں نکلیں گی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے بحران پر وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دے دیں اور پھر وہ بھی میرے گھر بھجوادیا جائے۔
لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ ان کے گھر گندم جہانگیر ترین کے کہنے پر بھجوائی گئی۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت میں موجود چینی مافیاکو بحران پر قابو پانے کی ذمے داری دی گئی ہے مگر ہم چینی، آٹے بحران پر کمیٹی میں پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے۔دوسری جانب ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آٹے کا نہ ملنا بہت بڑی اسکیم ہے اور اس پر عظمیٰ بخاری کے گھر پر آٹے کا ٹرک بھیجنا حکومتی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے
واضح رہے گذشتہ روز محکمہ خوراک پنجاب کے افسران آٹے کا ٹرک لے کرمسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔محکمہ خوراک پنجاب آٹے کاٹرک لے کر عظمیٰ بخاری کےگھر پہنچ گئے، محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے عظمیٰ بخاری کے گھر کی گھنٹی بجاکر کہا میڈم آٹا لے لیں۔
آٹے کا بحران یا برہان : حکومت پنجاب نے عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر آٹے کا ڈھیر لگا کرن لیگ کوبے نقاب کردیا