بزدار کے لاہور میں گلی بند کرنے پر گولیاں چل گئیں، 3 افراد ہلاک ،3 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ میں فاٸرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے
دو گروپوں میں فاٸرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ،3 افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس موقع پر پہنچ گئی، ہلاک ہونے والوں میں چوہدری زبیر،بوٹا،عاطف قریشی شامل ہیں،پولیس کے مطابق گلی بند کرنے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا عاطف زبیر جزل سیکرٹری باڑا مارکیٹ تھا عاطف قریشی پلازے کا مالک تھا مارکیٹ میں راستہ خود بند کرنا چاہتا تھا پولیس کے مطابق مبینہ طور پر عاطف قریشی اور اس کے گن مین نے فائرنگ کی زبیر کے ساتھ دکاندار عاطف قریشی فائرنگ کرنے والا شامل تھا لاشوں کو مردہ خانے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا زخیموں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہ عالم مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی،اور فائرنگ کے واقعہ میں ملو ث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لا کرمزید کارروائی کی جائے-








