گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ میں بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ میں بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ ضمیر حسین نامی شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
ایس ایچ او گلستان جوہر عدیل نے بتایا کہ پولیس نے مقتول کی اہلیہ رشنا پروین کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں جھگڑے کے دوران ملزمہ نے شوہر پر فائرنگ کی تھی تاہم فوری طور پر وجہ کا معلوم نہیں ہو سکی اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔








