ضمنی الیکشن: فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کو حلقےکی حدود سے باہر نکالنےکا حکم

0
54

ضمنی الیکشن کے دوران ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو حلقےکی حدود سے باہر نکالنےکا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حلقےکی حدود میں میڈیا بریفنگ کے خلاف کارروائی کی اور حکم دیا کہ حلقےکی حدود سے باہر نکالنےکا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہےکہ عوامی عہدیداران کی پولنگ ڈے پرحلقےکی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے ذریعے حکومت تبدیل نہیں ہوگی، مارچ کرنے والوں کے ساتھ 25 جولائی سے زیادہ سختی سے نمٹیں گے۔

ضمنی الیکشن کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں فتنہ فساد کا کلچر نہیں چلنے دیں گے، پرویز الٰہی میں کوئی جن گھس گیا ہے، گرفتاری کا خوف نہیں گرفتار کر لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشروط مذاکرات نہیں کریں گے، کسی شرط کے بغیر چاہیں تو مذاکرات کے لئے تیار ہیں، بیشک الیکشن پر کریں، پارٹی نے نواز شریف کو درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں اور کمپین کو لیڈ کریں۔ta

Leave a reply