لاہور: ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کو نوشہرہ اوروزیرآباد میں اپ سیٹ شکست، پی ڈی ایم کی مدد سے ن لیگ نے 2 صوبائی سیٹیں جیت لیں،اطلاعات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دوحلقوں پرضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے 75سیالکوٹ، این اے 45کرم ، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آخری اطلاعات تک ن لیگ نے ایک سیٹ پی ٹی آئی سے چھین لی ہے جبکہ پنجاب کی ایک صوبائی سیٹ کا بھی کامیابی سے دفاع کیا ہے اور اسے ایک قومی اسمبلی کی نشست پر برتری بھی حاصل ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے، این اے 75 سیالکوٹ میں ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔ پی پی 51 گوجرانوالہ میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ این اے 45 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے

Shares: