ضمنی انتخاباتPP288امیدواروں کوانتخابی نشان الاٹ

ضمنی انتخاباتPP288امیدواروں کوانتخابی نشان الاٹ
ڈیرہ غازیخان. ضمنی انتخاباتPP288امیدواروں کوانتخابی نشان الاٹ کردئے گئے،6امیدوارمیدان میں اترچکے ہیں، پی ٹی آئی اورن لیگ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ،تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارسے ن لیگ کونقصان ہوگا۔
باغی ٹی وی ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے صوبائی حلقہ PP288کے ایم پی اے سردارمحسن عطاء کھوسہ کے ڈی سیٹ ہونے کے بعداس حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کوالیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کردئے ہیں، PP288میں کل چھ امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں سے تین آزاد اورتین پارٹی ٹکٹس پرالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، آزادامیدواروں میںاشفاق احمدکو "بیل” اللہ ڈتہ کو "چمچ”اورعلی محمدکو”بکری "کانشان دیاگیاہے،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارسردارسیف الدین خان کھوسہ کو "بلا”،مسلم لیگ ن کے امیدوارسردارعبدالقادرخان کھوسہ کو”شیر”اورتحریک لبیک پاکستان کے امیدوارعرفان اللہ کو”کرین”کانشان دیاگیاہے،اس حلقہ دوسردارزادوں سردارسیف الدین کھوسہ جوکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں ،دوسرے سردارعبدالقادرکھوسہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے ،جہاں اس حلقہ پی ٹی آئی کاووٹ بنک ہے وہیں اس حلقہ مسلم لیگ ن کا شخصی ووٹ بھی زیادہ ہے ،اس کے علاوہ اس حلقہ میں ٹی ایل پی کاچھ سات ہزارووٹ کا بنک ہے اگرتحریک لبیک کاامیدوارعرفان اللہ میدان میں رہاتو اس کانقصان مسلم لیگ ن کے امیدوارسردارعبدالقادرکھوسہ کوپہنچے گا،دوسری طرف ذرائع کا کہناہے ٹی ایل پی کاامیدوار مسلم لیگ ن کے امیدوارسردارعبدالقادرکھوسہ کے حق میں دستبردار ہوجائے گاجس سے ن لیگ کے امیدوارکی پوزیشن کافی مستحکم ہوجائے گی۔

Comments are closed.