8 حلقوں میں ضمنی انتخابات :حکومت مطمئن ، اپوزیشن پریشان

اسلام آباد: 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات :حکومت مطمئن ، اپوزیشن پریشان،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چھ صوبائی اور دو قومی حلقوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی تین، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ایک ایک نشست بھی شامل ہے۔

یہ اہم فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی حکومتیں الیکشن کرانے کے لیے انتظامات کرینگی۔ سندھ اسمبلی کی 3، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ایک، ایک نششت پر انتخابات ہونگے۔ سندھ حکومت کی جانب سے انتخابات کے دوران کورونا ایس پی پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 75 سیالکوٹ اور این اے 45 اورکزئی، حلقہ پی پی 51 گوجرانوالہ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر کی نشست خالی ہے۔

اس کے علاوہ پی ایس 52، پی ایس 43 سانگھڑ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کی نشست خالی ہے۔اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتقال کے باعث متعلقہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے باوجود کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پی ٹی آئی کی حکومت سے ناراض بھی ہیں لیکن حکومت نے انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ کرکے سب کوحیران کردیا ہے

بعض حلقوں کا کہنا ہےکہ حکومت کا خیال ہے کہ عوام کواس نقطہ پرتوناراضگی ہے اوروہ بجا بھی ہے لیکن مجموعی طورعوام عمران خان کی مخلصانہ کوشش پرابھی بھی تکیہ کیئے ہوئے ہیں عمران خان کوآخری آپشن کے طورسمجھتے ہیں اس لیے تمام ترپریشانیوں کے باوجود اکثریت عمران خان کوووٹ دے گی

دوسری طرف اپوزیشن کوڈر ہے کہ حکومت ہتھکنڈے استعمال کرکے یہ نشستیں جیتنے کی کوشش کرے گی جو کہ ان حالات میں اپوزیشن کے لیے انتہائی خطرناک ہے

Comments are closed.