بے حس اور مردہ ضمیر میڈیامالکان کے نام ایمرا کا کھلاپیغام
باغی ٹی وی :الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا)کے صدر محمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم احمد شیخ و ایمرا باڈی کا کیپٹل نیوز چینل اسلام باد کے کیمرہ مین فیاض علی کی بوجہ بقایا جات اور تنخواہ کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ہارٹ اٹیک سے ہونے والی موت پر میڈیا مالکان کے نام پیغام ہے۔
اسلام آباد میں کیپٹل نیوز چینل کا کیمرہ مین کو گزشتہ 6 ماہ کی تنخواہ اور بقایاجات مانگنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔جو گھر گیا اور بیوی بچوں اور مالک مکان کو گھر کے کرایہ کی ادائیگی پر سوالات پر پریشانی کے باعث ہارٹ اٹیک ہونے سے دنیا سے کوچ کر گیا ہے۔
اناللہ و انا الیہ راجعون
میڈیا مالکان کی وجہ سے ہمارے ورکرز کے معاشی اورمعاشرتی حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ آئے روز کسی کی والدہ دواء کے پیسے وقت پر نہ ملنے پر اسپتال میں زیر علاج ہے اور کسی کے بچے سکولوں کی فیس وقت پر ادا نہ کرنے کے باعث گھربیٹھنےپر مجبور ہیں۔ اور میڈیا سیٹھ مالکان کے مردہ ضمیر مزیدمردہ ہوتے جارہے ہیں اور ہم آئے روز اپنے ساتھیوں اور ورکرزکی موت کے جنازے اٹھارہے ہیں۔ ہم میڈیامالکان کو یکم فروری تک تمام میڈیا ورکرز کی تنخواہیں اوربقایاجات کی ادائیگی کے لئے یکم فروری تک کا وقت دیتے ہیں کہ تب تک اپنے تمام سٹاف کے بقایاجات اور تنخواہیں ادا کردیں ورنہ ان مردہ ضمیر میڈیا مالکان کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی*اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک تمام ادارے اپنے سٹاف کے واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ کردیں۔ اب یہ احتجاج ملک بھر کے پریس کلب ، "پی۔ایف۔ یو۔جے”پی۔یو۔جے” ایمرا” اور اینکا سمیت تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر ان میڈیا مالکان کے دفاتر کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ان کے دفاتر اور گھروں کے باہر احتجاجی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ ہماری تمام میڈیا تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ اس احتجاجی تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار رہیں۔
جاری کردہ؛
ایمرا سیکرٹری انفارمیشن
شفیق شریف و ایمرا میڈیا سیل